روحانی دوست

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 28 نومبر 2021
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ ۔ فوٹو : فائل

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ ۔ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد انکے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”

حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ”کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
29نومبر تا 5دسمبر2021
پیر 29 نومبر2021
آج کا حاکم نمبر 2 ہے۔ اپ ڈاؤن، چھوٹی تبدیلیاں اور رشتے داروں سے نرمی گرمی کا دن!1،3,4,5,8اور9 کے لیے بہتر ہوسکتا ہے۔ 2,6 اور7 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یارحیم، یارحمٰن، یااللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل30نومبر 2021
آج کا حاکم نمبر1ہے۔مزاج میں تندی اور تلخی کا گراف اوپر جانے کا اندیشہ ہے۔ بلڈ پریشر اوپر جاسکتا ہے کوشش کریں کہ کول رہیں۔ 1,2,4,5,6اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔3,7اور8 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 1 دسمبر2021
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔5 کا نمبر اور بدھ کا مزاج ایک ہی ہے جیسے مچھلی کو آبِ رواں مل جائے، سفر، تحریر، مذاکرات اور میل ملاقات کے لیے اچھا اور معاون دن!1،2،3،5،6اور7نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔4،8 اور9 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔صدقہ ”زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کودینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص”یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ” 41 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 2دسمبر2021
آج کا حاکم نمبر4 ہے، ممکن ہے ویسے حالات نہ ہوں جیسی آپ توقع کررہے ہیں کچھ بالکل الٹ بھی ہوسکتا ہے۔1,2,3,6,7اور8 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔4,5 اور9 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یااللہ” 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 3دسمبر 2021
آج کا حاکم نمبر8 ہے۔ چلتے کام میں سستی آسکتی ہے، کوئی سانحہ، کوئی بڑی مشکل کوئی تکلیف دہ واقعہ پیش آسکتا ہے یا اس سے کچھ لوگوں کی زندگی میں استقلال بھی آسکتا ہے۔2,3,4,6, اور8 کے لیے بہتری کی امید ہے۔
1,5اور9 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا 6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 4 دسمبر2021
آج کا حاکم عدد 2 ہے۔ کام میں تیزی لیکن ممکن ہے پہلی مضبوطی نہ ہو، دل بوجھل ہوسکتا ہے۔ اپنا خیال رکھیں۔1,2,3,6,7اور8 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔4,5اور9 محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 80 یا 800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار5 دسمبر 2021
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔ سفر اور میل ملاقات کا دن ہے۔ ایسے لوگوں سے ملاقات کہ جن کا میڈیا اور انتظامی امور سے تعلق ہے۔1،2,5,6,7 اور9 کے لیے اچھا دن کی امید ہے۔3,4اور8 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔وظیفۂ خاص”یاحی، یاقیوم، یااللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔