روی چندرن ایشون اپنے ’ہوم‘ امپائر سے ہی الجھ بیٹھے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 28 نومبر 2021
میچ آفیشل نیتن مینن نے انھیں وکٹ کے ڈینجر ایریا میں جانے سے روکا، اس پرایشونے میچ آفیشل سے تکرار شروع کردی۔ فوٹو: اے ایف پی

میچ آفیشل نیتن مینن نے انھیں وکٹ کے ڈینجر ایریا میں جانے سے روکا، اس پرایشونے میچ آفیشل سے تکرار شروع کردی۔ فوٹو: اے ایف پی

کانپور: بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون حریف پلیئرز اور آفیشلز سے الجھنے کی اپنی عادت پر قابو نہیں پاسکے۔

کانپور ٹیسٹ کے تیسرے دن کیویز کی ایک وکٹ گرجانے پر میزبان اسپنر نے حریف بیٹرز کو دباؤ میں لینے کے لیے کچھ نیا کرنے کا سوچا، وہ فالوتھرو کے بعد امپائر کے پاس سے گزر رہے تھے، جس پر میچ آفیشل نیتن مینن نے انھیں وکٹ کے ڈینجر ایریا میں جانے سے روکا، اس پرایشونے میچ آفیشل سے تکرار شروع کردی۔

اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوچکی ہے، جس سے یقینی طور پر بھارتی اسپنر کی ساکھ متاثر ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔