- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل جاں بحق
کراچی: گلستان جوہر بلاک 13 میں گاڑی پر فائرنگ سے وکیل جاں بحق ہوگیا۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عرفان کے نام سے کی گئی۔
مقتول عرفان علی پیشے کے لحاظ سے وکیل اور سندھ بارکونسل میں سیکریٹری تھا۔ مقتول عرفان بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزموں نے اسے قتل کیا۔ مقتول کو چہرے پر بہت قریب سے 3 گولیاں ماری گئیں۔ پولیس کو جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 3 خول ملے ہیں۔
موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور مقتول سے کوئی لوٹ مار نہیں کی۔ واقعہ ابتدائی طور ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی نے بتایا کہ گاڑی میں مقتول عرفان مہر کے ہمراہ ان کا بھتیجا بھی موجود تھا جو معجزانہ طور پرمحفوظ رہا۔
فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزمان نے اطمینان سے گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوئے، واقعہ موٹر سائیکل پر اسکول جاتے طالب علموں کے سامنے ہوا، مسلح ملزمان نے وکیل پر متعدد گولیاں چلائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔