عالمی بینک؛ پاکستان کیلیے ساڑھے 19 کروڑ ڈالر قرض منظور

آن لائن  اتوار 19 دسمبر 2021
رقم بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور لاسز میں کمی کیلیے استعمال کی جائے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

رقم بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور لاسز میں کمی کیلیے استعمال کی جائے گی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ 

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی جب کہ رقم بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔

عالمی بینک کے مطابق قرض کی رقم بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبہ پر خرچ کی جائے گی، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور ترسیلی نظام میں بہتری سے نقصانات میں کمی اور ریکوریز میں اضافہ ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔