وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیٹیشن درخواست گزار کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی


ویب ڈیسک December 21, 2021
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیٹیشن درخواست گزار کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی

کراچی: وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست پیٹشنر کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی اس دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اچھا ہے جا کر میدان میں لڑیں۔

پٹیشنر عبدالوہاب بلوچ نے عمران خان کی نااہلی کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے درخواست میں کہا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپایا لہذا اب وہ صادق و امین نہیں رہے، عمران خان کو صادق اور امین نہ ہونے کے باعث نااہل قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ پٹیشنر گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی تھے، پٹیشنر نے بعد ازاں پی ٹی آئی جوائن کر کے پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کر دی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں