دل کی بیماری میں مبتلا عابد علی کی مداحوں سے دعائے صحت کی درخواست

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 22 دسمبر 2021
طبی رائے کی روشنی میں عابد علی کا مزید کرکٹ کھیلنا کسی خطرے سے کم نہیں ہوگا . فوٹو : فائل

طبی رائے کی روشنی میں عابد علی کا مزید کرکٹ کھیلنا کسی خطرے سے کم نہیں ہوگا . فوٹو : فائل

 کراچی: دل کی بیماری میں  مبتلا ہوجانے والے پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی نے اپنے مداحوں سے دعائے صحت کی درخواست کردی۔

مقامی اسپتال سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں عابد علی کا کہنا تھا کہ آج بھی انہیں علاج کے عمل سے گزرنا ہے۔

گزشتہ روز عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں میچ کے دوران سینے میں تکلیف کی شکایت پر فوری طور پر امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہونے پر ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی کی اوران کو اگلے 48 گھنٹے نگہداشت میں رکھا جائے گا۔

ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ عابد علی کو تشخیص ہونے والی بیماری میں دل کی ایک شریان بند ہونے کی صورت میں انجیو گرافی کے بعد براہ راست انجوپلاسٹی بھی ہوتی ہے، اگر تینوں شریانیں بند ہوں یا تو بائی پاس کی ضرورت پڑتی ہے۔

مذکورہ طبی رائے کی روشنی میں عابد علی کا مزید کرکٹ کھیلنا کسی خطرے سے کم نہیں ہوگا۔ اس طرح پاکستان کے ایک بہترین کرکٹر سے محروم ہونا قومی کرکٹ کے لیے شدید دھچکا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔