اسلام آباد میں لڑکا اورلڑکی بلیک میلنگ،تشددکیس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک  جمعرات 23 دسمبر 2021
مقدمے کے مرکزی ملزم سمیت دیگرملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں:فوٹو:فائل

مقدمے کے مرکزی ملزم سمیت دیگرملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں:فوٹو:فائل

اسلام آباد کے سیکڑای الیون میں لڑکا اورلڑکی تشدد اوربلیک میلنگ کیس میں مقامی عدالت نے دونوں کوآئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے سیکڑای الیون میں لڑکا اورلڑکی پرتشدد اوربلیک میلنگ کیس میں متاثرہ لڑکے اورلڑکی کو آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔

متاثرہ لڑکا اورلڑکی4 جنوری کوعدالت میں پیش ہوکربیان ریکارڈ کرائیں گے۔بیان کے بعد وکلا کی جانب سے جرح کی جائے گی۔ مقدمے میں اب تک 15 گواہوں کے بیانات قلمبند اورجرح مکمل ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں لڑکا لڑکی جنسی تشدد کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کو کیس کا ٹرائل 28 فروری تک مکمل کرنے کا وقت دیا ہے۔

مقدمے کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور بلیک میلنگ کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔