مسلح افراد کی شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی طالبہ کواغواکرنے کی کوشش

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 24 دسمبر 2021
قومی شاہراہ پر 15 سے زائد ملزمان نے شاہ عبدالطیف  یونیورسٹی خیرپور کی بس پوائنٹ کو اسلحہ کے زور پر روکا فوٹوفائل

قومی شاہراہ پر 15 سے زائد ملزمان نے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کی بس پوائنٹ کو اسلحہ کے زور پر روکا فوٹوفائل

رانی پور: شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی بس سے مسلح افراد کی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، مزاحمت پر 3 طلبہ زخمی ہوگئے۔

طلبہ اور طالبات کا اغو کاروں کو گرفتار کیلیے رانی پور قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ تھانے میں دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر 15 سے زائد ملزمان نے شاہ عبدالطیف  یونیورسٹی خیرپور کی بس پوائنٹ کو اسلحہ کے زور پر روکا۔

روکنے کے بعد ملزمان نے مبینہ طور پرطالبہ خوشبو بھٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی طلبہ نے اغوا کاروں سے مزاحمت کی مزاحمت پر تین طلبہ زخمی ہوگئے۔

اغوا کار موقع دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے طلبہ و طالبات نے رانی پور قومی شاہراہ پر اغواء کاروں کو گرفتاری کیلئے  احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔