پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع

 ہفتہ 25 دسمبر 2021
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

 اسلام آباد: اتوار و پیر کو ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بلوچستان ،خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، وسطی/جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات و صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہے گی۔

ادارے نے بتایا ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوا ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر اضلاع میں گہرے بادلوں کا راج ہے جس کے نتیجے میں اتوار کو سندھ و بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اس دوران بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، سیالکوٹ، چکوال، جہلم ، گجرات میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ نیلم، مری، گلیات، کاغان ناران، سکردو، گلگت، استور، ہنزہ، چترال، سوات مالم جبہ میں برفباری متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔