بالی وُڈ کی مشہور ماما بھانجے کی جوڑی میں دراڑ

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 دسمبر 2021
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

 ممبئی: کامیڈی سرکس کے اسٹار کرشنا ابھشیک سے متعلق متنازعہ خبروں کے پیشِ نظر گووِندا اپنی کزن کی سالگرہ کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے۔

کرشنا گووِندا کے بھانجے ہیں اور ماما بھانجے کی یہ جوڑی بالی وُڈ میں کافی شہرت رکھتی ہے۔ فیملی اس وقت اختلافات کا شکار ہوئی جب کرشنا کی گرل فرینڈ کشمیرا شاہ نے ٹویٹ کیا جس میں دکھایا گیا کہ کیسے کرشنا شادیوں کی تقریبات میں پیسوں کیلئے ڈانس کرتے ہیں۔ یہ حرکت شاید کرشنا کے ماما گووِندا اور ممانی سنیتا آہوجا کو ناگوار لگی ہے۔

گووِندا کی کزن جو کہ کرشنا کی سوتیلی والدہ بھی ہیں (ابھشیک کی سگی ماں اور گووِندا کی بہن پدما کا انتقال ہوچکا ہے)، اپنی 66ویں سالگرہ منانے جارہی ہیں۔ اس موقع پر جب کرشنا کی بہن آرتی سنگھ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے ماما ان کی سالگرہ میں آئیں گے تو ان کا جواب نفی میں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا گووِندا تقریب میں شریک ہونگے کیونکہ جب سے تنازعہ کھڑا ہوا ہے اس کے بعد سے ہم دونوں کے درمیان بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ لیکن میں چاہتی ہوں میری خوشی میں سب شریک ہوں۔ افسوس کی بات ہے کہ سب الگ ہوگئے۔ امید ہے کہ سب آپس میں دوبارہ جُڑ جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔