نیو کراچی قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش سے بدفعلی ثابت

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد نمونے ڈی این اے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے، پولیس


Staff Reporter January 07, 2022
آٹھ سالہ بچہ چار جنوری کو لاپتہ ہوا تھا(فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی قبرستان سے برآمد ہونے والی 8 سالہ بچے کی لاش سے بدفعلی ثابت ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو کراچی میں تین روز قبل قتل ہونے والے 8 سالہ بچے عبدالرحمان ولد آصف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے کو قتل سے پہلے بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھی نمونے لیبارٹری روانہ کردیے ہیں تاہم فوری طور پر واقعے سے متعلق کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ایس ایچ او نیو کراچی شاہد تاج نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مقتول نے ملزم کو پہچان لیا ہوگا جس کی وجہ سے اُس نے رحمان کو گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

مزید پڑھیں: نوعمر لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل، سگا باپ ہی قاتل نکلا

پولیس افسر کے مطابق مقتول چار جنوری 2022 کو لاپتہ ہوا اور اگلے روز اُس کی لاش نیو کراچی میں واقع قبرستان سے برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔