پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے میں عاطف اور آئمہ آواز کا جادو جگائیں گے

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 13 جنوری 2022
پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ جلد ریلیز کیا جائے گا (فائل فوٹو)

پی ایس ایل 7 کا آفیشل ترانہ جلد ریلیز کیا جائے گا (فائل فوٹو)

 لاہور: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے آفیشل گانے کے لیے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کے نام کا قرعہ نکلا ہے۔

پی ایس ایل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آفیشل گانے کے لیے منتخب ہونے والے گلوکاروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق آفیشل گانے میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ عبداللہ قریشی اسے کمپوز کریں گے۔

ٹویٹر پر کی جانے والی پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، جس پر عاطف اسلم آئمہ بیگ اور عبد اللہ قریشی کی تصاویر بنی ہوئیں ہیں۔

Atif Aslam and Aima Baig to sing #HBLPSL7 anthem

پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ آئندہ ہفتے تک ریلیز کیا جائے گا، جس کے بعد اسے لیگ کے دوران اسٹیڈیم میں بجایا جائے گا۔ گلوکار عاطف اسلم پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ گائیں گے جبکہ آئمہ بیگ گزشتہ ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ کا حصہ بن چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’’گروو میرا‘‘ گانا کیسے بنا اور اس کا مطلب کیا ہے، پی ایس ایل انتظامیہ نے ویڈیو جاری کردی

میوزک کمپوزر اور پرڈیوسر عبداللہ صدیقی نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ تیار کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان سپرلیگ 6 کا آفیشل گانا آنے کے بعد شائقین نے اس پر شدید تنقید کی جس کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا تھا، جس کے بعد بعد علی ظفر نے اپنے طور پر پی ایس ایل کا گانا تیار کر کے ریلیز کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔