24 سال بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کوخوش آمدید کہنے کوتیار ہیں،محمد رضوان

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 20 جنوری 2022
آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا ہے،محمد رضوان:فوٹو:فائل

آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا ہے،محمد رضوان:فوٹو:فائل

 لاہور: محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیوی ٹیم کی پاکستان آمد کے منتظرہیں۔ آسٹریلیوی ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپراوربیٹرمحمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پوری قوم آسٹریلیا کی ٹیم کوخوش آمدید کہنے کو تیار ہے۔آسٹریلیا ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کرکٹ کے مداحوں کے لیے بڑی سیریز ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ایشیز کا کامیاب دفاع کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم ایک مضبوط اور مشکل حریف ہے تاہم پاکستان کو اس سیریز میں  ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان نے کیلنڈر ایئر 2021 میں  تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے مارچ اور اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔