- سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج
- جناح اسپتال میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان جھڑپ، فائرنگ اور تشدد سے متعدد افراد زخمی
- بھارت نے انڈونیشیا کو ہرا کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے باہر کردیا
- شمالی وزیرستان میں پولیو پروگرام سے منسلک مغوی ڈاکٹر ذیشان بازیاب
- پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے معیشت کو 1 ارب روپے کا نقصان ہوا، معاشی ماہرین
- داعش کا سربراہ ترکی میں گرفتار
- لاہور میں پولیس کی کارروائی، ڈکیت میاں بیوی گرفتار
- ملکی سیاسی صورتحال کے باعث ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- آئی ایم ایف کے سامنے پیٹرول و بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے پر ڈٹ جانا چاہیے، رضاربانی
- پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا، مریم نواز
- پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
- نائیجیریا میں ایک پاکستانی سمیت 62 افراد اغوا، وزارت خارجہ کی رہائی کیلیے کوشش شروع
- پتوکی میں ڈاکوؤں کی 15 سالہ لڑکی سے زیادتی، وزیراعلی لڑکی کے گھر پہنچ گئے
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- نیب نے فرح شہزادی کے خلاف انکوائری شروع کردی
- تیزاب گردی کا شکار ٹک ٹاکر خاتون زندگی کی بازی ہار گئی
- گوگل کا یوٹیوب شارٹس میں اشتہارات کے اجراء کا اعلان
- پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے میچز ملتان منتقل کرنے کا فیصلہ
- قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
ٹک ٹاک پی ایس ایل 7 اور 8 کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا

مداح ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا مواد تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا - فوٹو:پی ایس ایل
کراچی: مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں اور آٹھویں ایڈیشن کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا۔ اس شراکت داری کے تحت آئندہ دو ایڈیشنز تک پی ایس ایل کے مداح ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا کنٹنٹ تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔
27 جنوری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 7 کا پہلا مرحلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مرحلہ 10 سے 27 فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
دو سالہ شراکت داری کے اس معاہدے کے تحت پی ایس ایل ٹک ٹاک کے ساتھ مل کر کنٹنٹ تیار کرے گا اور کرکٹ فینز ہیش ٹیگ #KhelegaPakistan کا استعمال کرتے ہوئے پلیٹ فارم پر ٹورنامنٹ کے ناقابل فراموش لمحات کو ایک ساتھ منا سکیں گے، جسے دنیا بھر میں موجود ایک ارب سے زائد صارفین دیکھ سکیں گے۔
اس پلیٹ فارم کے ذریعے پی سی بی کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے تعلق مزید مضبوط ہوگا۔ کرکٹ فینز اس ایپ پر پری اور پوسٹ میچ کنٹنٹ کے علاوہ میچ کی جھلکیاں بھی ملاحظہ فرماسکیں گے۔
اس سے قبل ٹک ٹاک نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ شراکت داری کا کامیاب معاہدہ کیا تھا جسے ڈیڑھ ارب مرتبہ دیکھا گیا۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ انہیں ٹک ٹاک کے پی ایس ایل 7 اور 8 کے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بننے پر خوشی ہے، ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارم نے سوشل میڈیا کنٹنٹ کی تخلیق میں انقلاب برپا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل شائقینِ کرکٹ کو معیاری کرکٹ کے ساتھ ساتھ بھرپور تفریح بھی فراہم کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے میڈیا، اسپانسرشپ اور براڈ کاسٹ رائٹس کی فروخت میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
پاکستان، مشرقِ وسطیٰ، ترکی اور افریقہ میں ٹک ٹاک کے ہیڈ آف برانڈ مارکیٹنگ پاؤل کاترب کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ پی ایس ایل کے آئندہ دو ایڈیشنز کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بننے پر خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک آن لائن انڈسٹری کا آج ایک بڑا میدان بن چکا ہے جہاں صارفین اپنا ویڈیو کنٹنٹ تیار کرکے کھیلتے ہیں، ٹک ٹاک اب اپنے صارفین کے لیے خصوصی طور پر اس ایونٹ سے متعلق مختلف ویڈیوز نشر کرے گا، وہ یہ ایپ استعمال کرنے والی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خصوصی فیچرز اور فلٹرز بھی متعارف کروائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔