- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
انڈر 19 ورلڈ کپ ؛ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے
لاہور: پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے۔
ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم پرگروپ ’’سی‘‘ میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا،حسیب اللہ خان صرف 2رنز تک محدود رہے،محمد شہزاد نے 43 رنز کا سہارا دیا، عرفان خان 4رنز بنا سکے، کپتان قاسم اکرم38کی اننگز کھیلکر رن آؤٹ ہوئے، عبدالفصیح نے6 چوکوں اور 2 چھکوں سمیت 68 رنز کی اننگز کھیلی، احمد خان نے کھاتہ نہیں کھولا، عباس علی 5رنز بنا سکے،مہران ممتاز 11اور ذیشان ضمیر 3رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ْ
اختتامی اوورز میں معاذ صداقت کی 37 گیندوں پر 7 چوکوں سمیت 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے ٹوٹل 9 وکٹ پر239 تک پہنچانے میں مدد دی، اظہار الحق نے 3جبکہ نور احمد اور نوید زادران نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 9 وکٹ پر 215 رنز تک محدود رہی، اوپنر بلال سعیدی 42 اور اعجاز احمدزئی 39 رنز بنا کر نمایاں رہے،اویس علی3اور قاسم اکرم2 وکٹیں اڑانے میں کامیاب ہوئے، 24رنز کی فتح پاکستان کا مقدر بنی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے گروپ میچ میں گرین شرٹس نے زمبابوے کو 115کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔