- آئسکریم کی قیمت میں 25 برس بعد معمولی اضافے پر کمپنی نے معافی مانگ لی
- پاک قطردوستانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں،آرمی چیف
- بلوچستان کے کسانوں کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ پر بند کرنے کا اعلان
- کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت آٹھ افراد کی لاشیں برآمد
- پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ
- صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے فنانس بل 2022 کی منظوری دے دی
- راولپنڈی میں چور 10 لاکھ روپے مالیت کے 10 دنبے لے اڑے
- کریپٹو کرنسی کے لین دین پر سخت کنٹرول بڑھانے کی ضرورت ہے، فیٹف
- لاہور؛ منشیات فروش سے بھتہ لینے کی ویڈیو وائرل، کانسٹیبل معطل
- فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی
- سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع دے، عمران خان
- پشاورایئرپورٹ پر3 کلوآئس ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- کراچی میں آئندہ ہفتے موسلادھار بارش کی پیش گوئی
- حکومت کا عمران خان حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
- ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا
- چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
- کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زیادہ ہوگئی
- پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، شرجیل انعام میمن
- آن لائن کمپیوٹر پروگرامنگ پلیٹ فارم ٹیورنگ نے پاکستان کا رخ کر لیا
- عہدے آنی جانی چیز ہے اصل کام مخلوق کو راضی کرنا ہے، حمزہ شہباز
محکمہ جنگلات سندھ نے بنڈل اور بڈو جزیروں کو صوبے کی ملکیت قرار دے دیا

سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد سندھ حکومت اپنی ملکیت کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کرے گی - فوٹو:فائل
کراچی: سندھ کے محکمہ جنگلات نے بنڈل اور بڈو جزیروں کو صوبہ سندھ کی ملکیت قرار دے دیا ہے۔ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد سندھ حکومت اپنی ملکیت کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں جزیروں کے حوالے سے محکمہ جنگلات سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کردی جس میں کہا گیا ہے کہ جزیروں کے علاقے 1958ء ایکٹ کہ تحت پروٹیکٹو فاریسٹ قرار دیے گئے تھے، دونوں جزائر محکمہ جنگلات سندھ کی ملکیت اور انڈس ڈیلٹا کا حصہ ہیں جن پر پورٹ اینڈ شپنگ یا وفاق کا کوئی حق نہیں۔
سمری میں کہا گیا ہے کہ 1958ء کے حفاظتی جنگلات ایکٹ کو ری نوٹی فائی کیا جائے، 1958ء میں جاری کیے گئے حفاظتی فاریسٹ ایکٹ میں پوری ساحلی بیلٹ کا ذکر ہے، ری نوٹی فکیشن میں دونوں جزائر کے نام شامل کرکے نیا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔
واضح رہے کہ جزائر پر وفاق نے نئے شہر قائم کرنے کے لیے پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈی ننس (صدارتی آرڈی ننس) 2020ء جاری کیا تھا۔ اس اعلان پر ماحولیاتی برادری نے احتجاج کیا تھا۔ آرڈی ننس کے ذریعے وفاق نے بڈو اور بنڈل جزیروں کو تجارتی اور رہائشی مقاصد کے لیے تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔