ویرات کوہلی نے شادی میں جلدی کی شعیب اختر

میں ویرات کوہلی کی جگہ ہوتا کبھی جلدی شادی نہ کرتا،شعیب اختر


January 24, 2022
گھریلو مسائل اورکپتانی کے دباؤ سے فارم متاثرہوتی ہے،شعیب اختر:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: سابق کرکٹرشعیب اخترکا کہنا ہے کہ بھارتی سابق کپتان ویرات کوہلی نے جلد شادی کرلی۔اب انہیں فارم کے مسائل کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگومیں شعیب اخترکا کہنا تھا کہ شادی جلد کرنے سے ویرات کوہلی کے لئے فارم کے مسائل پیدا ہوئے جنہیں اب بھگتنا پڑے گا۔میں کوہلی کی جگہ ہوتا تواتنی جلدی شادی نہ کرتا۔

شعیب اخترنے مزید کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ شادی کرنا غلط ہے لیکن جب آپ ملک کے لئے کھیل رہے ہوتو کھیل کوانجوائے کرنا چاہئیے۔ عوام کوہلی سے پچھلے20 برس سے محبت کرتے ہیں اورکوہلی کواس محبت کوقائم رکھنا چاہئیے تھا۔

شعیب اخترنے مزید کہا کہ کرکٹرکی پروفیشنل زندگی وہ 10اور12 سال اہم ہوتے ہیں جب وہ رنز بنارہا ہواورکرکٹ انجوائے کررہا ہو۔ یہ وقت دوبارہ نہیں آتا۔شادی اورکپتانی سے آپ کی کرکٹ متاثرہوتی ہے۔ مداحوں اورگھریلو مسائل کے دباؤ کا اثر پرفارمنس اورفارم پرپڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں