بھارتی بکیز کے دباؤ پرفکسنگ پررضامندی ظاہرکی،برینڈن ٹیلر

اسپورٹس رپورٹر  پير 24 جنوری 2022
نشہ کرنے کی ویڈیو دکھا کرفکسنگ کے لئے بلیک میل کیا گیا،برینڈن ٹیلر

نشہ کرنے کی ویڈیو دکھا کرفکسنگ کے لئے بلیک میل کیا گیا،برینڈن ٹیلر

 لاہور: زمبابوے کے کرکٹربرینڈن ٹیلرکا کہنا ہے کہ بھارتی بکیز کے دباؤ پرمیچ فکسنگ پررضامندی ظاہرکی تھی۔

زمبابوے کے کرکٹربرینڈن نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا کہ بھارتی بکیز کے دباؤ پرمیچ فکسنگ پرآمادگی ظاہرکی تھی لیکن میچ فکسنگ نہیں کی۔

برینڈن ٹیلرکے مطابق بھارتی بزنس مین کی دعوت پر 2019 میں 15ہزار ڈالرز کی لالچ میں ٹی 20لیگ کھیلنے کے لئے گیا جہاں ڈنرپرکوکین کا نشہ بھی کرایا گیا۔

ٹیلرنے مزید کہا کہ نشہ کرتے ہوئے ویڈیو دکھا کرفکسنگ کے لئے بلیک میل کیا گیا۔ جان بچانے اوراپنی حفاظت کے لئے فکسنگ کے لئے ہاں کردی جس کے بعد 15ہزارایڈوانس دئیے گئے۔

اسپاٹ فکسنگ کرنے کا وعدہ پورا کرنے پر مزید20 ہزارڈالردینے کا یقین دلایا گیا۔رقم لے کرزمبابوے واپس آگیا۔

برینڈن ٹیلرکے مطابق 4 ماہ تک دباؤ میں رہنے کے بعد آئی سی سی کو بتایا لیکن میری مجبوری کونہیں سمجھا گیا۔ کئی بار سوالات کے جوابات دے کر حقیقت بتائی ہے۔اب آئی سی سی پابندی لگانا چاہتی ہے تو فیصلہ قبول کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔