ڈیرن سیمی کی جگہ جمیر فوسٹر زلمی ٹیم کے ہیڈکوچ بن گئے

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 26 جنوری 2022
انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جمیز فوسٹر پشاور زلمی کے نئے ہیڈکوچ مقرر  . فوٹو : پشاور زلمی

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جمیز فوسٹر پشاور زلمی کے نئے ہیڈکوچ مقرر . فوٹو : پشاور زلمی

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کے کل سے شروع ہونے والے 7ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کو اس بار ڈیرن سیمی کا ساتھ میسر نہیں ہوگا۔

ڈیرن سیمی کی جگہ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جمیز فوسٹر کو پشاور زلمی کا نیا ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے، 7 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی نمائدنگی کرنے والے جیمز فوسٹر نے گزشتہ روز کراچی بھی پہنچ چکے ہیں۔

ڈیرن سیمی 6 برس سے پشاور زلمی کے ساتھ بطور کھلاڑی، کپتان اور کوچ ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ ذرائع کے مطابق ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اس مرتبہ ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔