ذہنی معذورلڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم کا ریمانڈ

زیادتی کا واقعہ مبینہ طور پر 28 جولائی2021 کوپیش آیاتھا،تفتیشی افسر


کورٹ رپورٹر January 29, 2022
پولیس اہلکار پڑوسی ہے، لڑکی کاچیک اپ کرانے پرزیادتی کا علم ہواتھا ۔ فوٹو : فائل

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے جناح اسپتال کالونی میں ذہنی معذور لڑکی سے پولیس اہلکارکی مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت کے روبرو جناح اسپتال کالونی میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار ملزم مختیار عرف رانا پیش کیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ مبینہ زیادتی کا واقعہ مبینہ طور پر 28 جولائی2021 کو پیش آیا تھا، لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر والدین نے چیک اپ کرایا تو زیادتی کا علم ہوا۔

ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ طورپر پڑوسی پولیس اہلکار مختیار عرف رانا نے اسلحے کے زور پر زیادتی کی اورزیادتی سے متعلق بتانے پرقتل کی دھمکی بھی دی تھی عدالت نے ملزم کو31 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ ویمن ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں