سندھ تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی ، قادرمگسی

نامہ نگار  منگل 18 فروری 2014
کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ڈھونگ ہے ، بیروزگاری سے تنگ نوجوان خودکشیاں کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ڈھونگ ہے ، بیروزگاری سے تنگ نوجوان خودکشیاں کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

ڈگری: سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ قادر مگسی نے کہا کہ سندھ کی صورتحال انتہائی خراب ہے ، کراچی آپریشن گورنر سندھ کی موجود میں مطلوبہ نتائج نہیں دے سکتا ۔

نوجوان بیروزگاری سے تنگ آکر خود کشیاں کررہے ہیں اور حکمران سندھ فیسٹیول مناکر صوبے کے قدیم آثار کی بے حرمتی کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پارٹی رہنما حنیف جٹ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں غیر مقامی لوگوں کی آباد کاری بڑھتی جارہی ہے جو سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے ۔

حکمرانوں نے کراچی میں نکالی گئی سندھ میری ماں ،، ریلی کو ناکام بنانے کی پوری کوششیں کی مگر سندھ کے عوام نے ان کو ناکام بناکر ثابت کردیا کہ دھرتی کے سپوت کبھی بھی سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔  سندھ کو ون اور ٹو میں تقسیم کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوگے ۔ سندھ دھرتی ہماری ماں ہے۔کراچی میں امن کے قیام کیلیے کیے جانے والا ٹارگٹڈ آپریشن ڈھونگ ہے ۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما صالح جونیجو ، شبیر مگسی ، میریونس تالپور ، اللہ بخش نوجانی ، تعلقہ صدر زبیر بلوچ ، مانو مل سندھی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔