12 سال بعد اظہر علی کا ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کھیلنے کا خواب پورا

خود کو بہت جذباتی محسوس کررہا ہوں، سینئر بیٹر


Sports Reporter March 22, 2022
خود کو بہت جذباتی محسوس کررہا ہوں، سینئر بیٹر۔ فوٹو ؛ فائل

12 سال بعد بالآخر اظہر علی کا ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کھیلنے کا خواب پورا ہوگیا۔

سینئر بیٹر اظہر علی گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں،انھوں نے جولائی 2010 میں لارڈز کے میدان میں آسٹریلیا کے خلاف ہی ڈیبیو کیا تھا، اس دوران 93 ٹیسٹ کھیلے مگر ان میں سے ایک بھی ہوم گراؤنڈ پر نہیں تھا،اب یہ موقع آسٹریلیا کیخلاف ہی ملا۔

اس حوالے سے اظہر علی نے کہا کہ میں خود کو بہت جذباتی محسوس کررہا ہوں، ہم جب بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے گزرتے تو خواہش ہوتی تھی کہ ملک کے لیے یہاں بھی کھیلوں،ہم دنیا بھر میں کھیلتے ہیں لیکن پاکستان میں نہیں کھیل سکتے تھے،یہ خوشی کا موقع ہے کہ بالآخر فیملی اور دوستوں کے سامنے اپنے گراؤنڈ میں ٹیسٹ کھیل رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں