پیٹ کمنز نے کراچی کا ادھورا خواب لاہور میں پورا کرنے کا ارادہ کر لیا

اس بار بھی پہلے زیادہ رنز بناکر بڑا ہدف سیٹ کریں گے،آسٹریلوی کپتان


Sports Reporter March 24, 2022
اس بار بھی پہلے زیادہ رنز بناکر بڑا ہدف سیٹ کریں گے،آسٹریلوی کپتان۔ فوٹو : فائل

پیٹ کمنز نے کراچی میں ادھورا رہ جانے والا خواب لاہور میں پورا کرنے کا ارادہ کر لیا۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو کم ٹوٹل تک محدود کرکے ہم میچ جیتنے کی پوزیشن میں آگئے تھے مگر تھوڑا فرق رہ گیا، اس بار بھی پہلے زیادہ رنز بناکر بڑا ہدف سیٹ کریں گے، مجھے پوری امید ہے کہ ہم میزبان کی 10وکٹیں بھی اڑانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ابتدائی دونوں سیشنز میں بھی ہم اچھی بولنگ کررہے تھے،مجھے اندازہ تھا کہ وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو پاکستان ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں، میں خوش قسمت ہوں کہ بطور کپتان مجھے مچل اسٹارک جیسے بولرز کا ساتھ میسر ہے،کھلاڑی چیلنجز پر پورا اترنے کیلیے بھرپور محنت کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں