علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

28 مارچ تا 3 اپریل 2022


March 27, 2022
28 مارچ تا 3 اپریل 2022

ISLAMABAD: برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
چاند زہرہ مریخ و زحل کا یکجا ہونا ہفتے کی ابتدا ہی شان دار ہونے کی خبر دے رہے ہیں۔پیر مالی اور ازدواجی دونوں حوالوں سے ایک اچھا دن ہونے کی امید کی جاسکتی ہے۔
منگل اور بدھ کافی پُرسکون ایام ہوسکتے ہیں۔ ٹینشن فری ایام کے بعد جمعہ اور ہفتہ ایک نئی توانائی ایک نئی راہ سجھائیں گے۔ سفر ہوسکتا ہے اور نئے آئیڈیاز نئی صورتحال کو جنم دے سکتے ہیں۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
چار ستارے آپ کے کیریئر اور جاب کے مقام پر ایک ساتھ چمک رہے ہیں چاند سفر کا نمائندہ ہے ممکن ہے کوئی سفری ذمہ داریاں مل جائیں۔ یہاں مریخ بیرون ملک کا نمائندہ ہے تو ممکن ہے کچھ افراد کو کسی ملٹی نیشنل ادارے میں کام مل جائے، آن لائن کام بھی مل سکتا ہے اور بیرون ملک سے بھی کوئی آفر آسکتی ہے۔ بدھ کو کسی پرانے جذباتی تعلق کی بحالی کا دن بھی ہوسکتا ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
سفر اور بیرون ملک امیگریشن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوتی نظر آتی ہیں۔سنیئرز اور بزرگوں کی شفقت ملتی نظر آتی ہے، اس میں آپ کا بڑا بھائی یا بھائی سا دوست کا اہم کردار نظر آتا ہے۔ جمعے کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ ہفتہ اور اتوار شاید اس ہفتے کے سب سے بہتر دن ہوں۔ ایک اہم قریبی دوست کا تعاون آپ کے لیے بیرون ملک سے متعلق امور میں سرپرائز اور خوشی کی وجہ بن سکتا ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
مشکل حالات میں غیرمتوقع آسانیاں مل سکتی ہیں۔ چار ستارے مل کر آپ کی جیب کو روشنی دے رہے ہیں۔ کسی بڑے مالی فائدے کا امکان نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ بدھ اور جمعرات کو آپ کافی پرسکون اور مطمئن نظر آرہے ہیں۔
جمعے اور ہفتے کو ممکن ہے ایک اور بہترین وقت ہو۔ مالی اور کیریئر سے متعلق امور میں بڑی کام یابی مل سکتی ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
سورج اپنے تخت پر جا بیٹھا ہے۔ یعنی برج حمل میں اپنے شرفی درجات کے قریب جاچکا ہے۔ سورج ہماری زندگی کے نظام میں روح کی حیثیت رکھتا ہے۔ آپ کے لیے اس کے دہرے اثرات ہیں۔ ایک سورج اور دوم مقدر کے خانے میں شرف، یہ دونوں باتیں آپ کے امورِ زندگی پر بہت اثرانداز ہوتی ہیں۔ آپ کے ازدواجی اور پبلک لائف کے امور میں بہتری کی امید ہے۔ جمعہ اور ہفتہ دو ایام بیرون ملک سے متعلق امور میں کام یابی ملتی نظر آتی ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
پیر کو ایک اچھے مالی دن کی امید کی جاسکتی ہے۔ چار ستارے آپ کے بزنس اور کام کاج کے مقام پر چمک رہے ہیں۔ قرض سے متعلق کچھ الجھنوں کا امکان موجود ہے۔ غیرمتوقع مسائل جاری بزنس کو متاثر کرسکتے ہیں۔ صحت بھی اوپر نیچے ہوسکتی ہے۔ خصوصاً فشارِ خون (بلڈ پریشر)، کام کے سلسلے میں مشقت کا سامنا رہے گا، لیکن اس کے نتائج آپ کے لیے سعادت لاتے نظر آتے ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ غیرمتوقع مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
پیر کو چار ستارے آپ کی محبت، تعلق، اولاد اور آپ کے تخلیقی ہنر کے مقام پر چمک رہے ہیں۔ مذکورہ امور متحرک ہورہے ہیں۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتیں مزید نکھرکے سامنے آئیں گی۔ اولاد سے خوشی مل سکتی ہے۔ پسند کی شادی یا رشتہ طے ہوسکتا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ ایک اور اچھا وقت ہے کہ جب ازدواجی اور پبلک لائف میں بہتری کا امکان ہے۔ جاب میں کچھ عارضی مسائل ہوسکتے ہیں لیکن ان کا حل ایک پرانے دوست کی مداخلت سے ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
نیا چاند شرف یافتہ سورج سے قران کرنے جارہا ہے۔ آپ کے بزنس میں ایک نئی جان پڑسکتی ہے۔ نئی شروعات ہوسکتی ہے۔ ازدواجی حوالے سے کچھ کڑوا کسیلا ہوسکتا ہے۔ خود کو نرم کرنے کی کوشش کیجیے۔ پبلک لائف میں نئے تعلق استوار ہوسکتے ہیں نئی مارکیٹ مل سکتی ہے۔ بڑے بہن بھائیوں سے کچھ گلہ شکوہ ہو تو اسے نظرانداز کیجیے گا۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
آپ کے تیسرے خانے یعنی پڑوس، چھوٹے بہن بھائی، سفر، سوچ سمجھ اور آپ کی شخصیت میں ایک رعب اور خوب صورتی کا پہلو مزید نمایاں ہوگا۔ آپ کی سوچ پہلے سے زیادہ بردباد اور دوراندیشانہ ہوتی نظر آتی ہے۔ آپ کی تحریر اور تقریر میں سنجیدگی اور اور خوب صورتی لوگوں کو ضرور متاثر کرے گی۔ جمعہ کو آپ کو اولاد سے خوشی مل سکتی ہے، صاحبِ اولاد ہوسکتے ہیں۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
منگل بدھ کو سفر ہوسکتا ہے یا کوئی مہربان آپ سے ملنے آسکتا ہے۔ ایک سے زیادہ ملاقاتیں بھی ہوسکتی ہیں۔ ایک سے زیادہ بھی سفر ہوسکتے ہیں۔ نیا چاند ازدواجی تعلقات میں نرمی گرمی لاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں محتاط رہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کو بزنس کے نئے آئیڈیاز مل سکتے ہیں ۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
بدھ اور جمعرات کو چاند آپ کی جیب میں مشتری و نیپچون سے ملاقات کررہا ہے۔ امید ہے دو یا دو سے زیادہ ذرائع سے مالی فائدے کا حصول ہوسکے۔ جمعہ اور ہفتہ کو بزنس یا بچوں کے کسی سلسلے میں سفر ہوسکتا ہے۔ کچھ منصوبوں پر آپ تیزی سے عمل پیرا ہوتے نظر آتے ہیں۔ حالات میں تبدیلی کے واضح امکانات ہیں اور آپ درست سمت میں فیصلے کرتے اور قدم بڑھاتے دکھائی دیتے ہیں۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
اخراجات کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے، لیکن یہ اخراجات انویسٹمنٹ کی مد میں بھی ہوسکتے ہیں۔ بیرون ملک کے کسی بزنس سے فائدہ ہوسکتا ہے یا آن لائن کام میں بھی وقت اور پیسہ لگانا فائدے کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کو تیزی سے پیسہ آسکتا ہے، لیکن امکان یہی ہے کہ جس تیزی سے آئے گا اسی سرعت کے ساتھ چلا بھی جائے گا۔ اتوار کو سفر ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں