اسٹیو اسمتھ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے باہر

مچل سویپسن کو وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے


Sports Reporter March 26, 2022
اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کا شکار ہوئے۔ فوٹو : اے ایف پی

آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ کہنی کی انجری کے سبب پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اگرچہ ان کی تکلیف معمولی نوعیت کی ہے مگر آئندہ 18 ماہ کی انٹرنیشنل مصروفیات کو دیکھتے ہوئے کوئی خطرہ مول لینے سے گریز کیا جا رہا ہے اور متبادل کے طور پر مچل سویپسن کو وائٹ بال اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

صرف ٹیسٹ میچز کے لیے منتخب کیے جانے والے لیگ اسپنر کی خدمات پاکستان میں سلو پجز کے پیش نظر حاصل کی گئی ہیں کیونکہ اسمتھ کا خلا پر کرنے والے بیٹرز پہلے ہی موجود ہیں۔

اس سے قبل، کین رچرڈسن بھی انجری کے باعث سیریز س باہر ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں