منگلا جھونپڑی میں آگ لگنے سے 2 بچیاں جاں بحق

ڈیڑھ سالہ کلثوم اور 8 ماہ کی نور فاطمہ دختر عبدالرحمن موقع پر چل بسیں


Numainda Express March 27, 2022
ڈیڑھ سالہ کلثوم اور 8 ماہ کی نور فاطمہ دختر عبدالرحمن موقع پر چل بسیں (فوٹو: فائل)

بنی ساھنگ میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔

تھانہ افضل پور کے علاقے بنی ساھنگ میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ خاتون اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔

ڈیڑھ سالہ کلثوم اور 8 ماہ کی نور فاطمہ دختر عبدالرحمن موقع پر چل بسیں، 8 سالہ فیضان علی ولد عبدالرحمن، 4 سالہ منیزہ اور 80 سالہ ریشماں بی بی بیوہ حکم دین کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے حکومت آزاد کشمیر کی ہدایت پر متاثرہ فیملی کو ٹینٹ اور دیگر سہولیات فراہم کر دیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں