ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کمی

گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 2024 سے کم ہو کر 1558 روپے ہوگئی


Staff Reporter April 05, 2022
قیمت میں مزید حیرت انگیز کمی ہو سکتی ہے۔ فائل فوٹو

حکومتی ایل پی جی پیداواری ادارے (او جی ڈی سی ایل) نے ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کی حیرت انگیز کمی کر دی۔

ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 39,552 روپے فی میٹرک ٹن 39.5 روپے فی کلو، 467 روپے گھریلو سلنڈر اور 1,796 روپے کمرشل سلنڈر میں کمی کی گئی ہے۔

31 مارچ کو اوگرا کی طرف سے جاری کردہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت 171,551.81روپے فی میٹرک ٹن، 171.5روپے فی کلو، 2,024روپے گھریلو سلنڈر اور 7,788 روپے کمرشل سلنڈر مقرر کی گئی تھی۔

مورخہ 5 مارچ 2022 کو حکومتی ایل پی جی پیداواری ادارہ (او جی ڈی سی ایل) نے ایل پی جی کی پیداواری قیمت 132,000روپے فی میٹرک ٹن، 132 روپے فی کلو، 1558 روپے گھریلو سلنڈر اور 5,993 روپے کمرشل سلنڈر مقرر کر دی۔

ایل پی جی غریب کا فیول ہے، ایل پی جی پر لگے تمام ٹیکس ختم کیے جائیں۔ ایل پی جی کروڈ آئل کی بائی پروڈکٹ ہے، جس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ مقامی ایل پی جی پیداواری قیمت مستقل طور پر 40,000 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی جائے اور 50 فیصد درآمدی ایل پی جی لازمی شامل کی جائے۔ مقامی پیداواری ایل پی جی تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں پی پی ایل کے فارمولے کے تحت مساوی تقسیم کی جائے۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کی طرف سے پیش کیے گئے فارمولے کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے