ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی گئی سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم

ارشاد انصاری  جمعـء 8 اپريل 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

اسلام آباد: حکومت نے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی سیلز ٹیکس کی چھوٹ واپس لے لی۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے ذریعے 12 جون 2013ء کو جاری کردہ ایس آر او میں ترامیم کردی ہیں۔

نوٹی ترمیمی فکیشن کے ذریعے ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز کی درآمد پر دی جانے والی کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ کے 13 جون کے نوٹیفکیشن سے سیلز ٹیکس کے الفاظ حذف کردیئے گئے ہیں۔

اس بارے میں جب ایف بی آر حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس ترمیمی نوٹی فکیشن کے ذریعیے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی گئی سیلز ٹیکس کی چھوٹ واپس لے لی گئی ہے، آئندہ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر مروجہ شرح سے سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔