وزیر اعظم کی طیارے میں ہی کراچی اور معاشی صورتحال پر اجلاس کی صدارت

 بدھ 13 اپريل 2022
وزیر اعظم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیںفوٹو: ٹوئٹر

وزیر اعظم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیںفوٹو: ٹوئٹر

 کراچی: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اسلام آباد سے کراچی کے سفر کے دوران طیارے میں ہی کراچی اور معیشت سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر اعظم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے دوران پرواز کراچی اور معیشت سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا۔

انہوں نے اجلاس کی تصاویر بھی شیئر کی اور کہا کہ پاکستان انشاء اللہ اتنی تیزی سے آگے بڑھے گا کہ اسے ”پاکستان اسپیڈ“ کہا جائے گا۔

دوسری جانب مریم نواز نے بھی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا کہ جب ملک کا درد اور فکر ہو تو اس طرح کام کیا جاتا ہے۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1514177265768497152?s=20&t=oMHr5KeFWXsnWl_5fFEv6A

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔