ہراسگی کیس اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کا ہیڈ آف مشن نوکری سے برخاست

ندیم ریاض کے خلاف وزارت کامرس کی گریڈ 20 کی افسر سائرہ امداد علی نے کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے


Staff Reporter May 14, 2022
—فائل فوٹو

ISLAMABAD: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے ہراسگی الزامات ثابت ہونے پر اٹلی میں پاکستانی سفارتخانے کے ہیڈ آف مشن کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

انسداد ہراسیت محتسب کے فیصلے کے مطابق اٹلی میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن ندیم ریاض کے خلاف وزارت کامرس کی گریڈ 20 کی افسر سائرہ امداد علی نے کام کی جگہ پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

انسداد ہراسیت محتسب کے فیصلے میں کہا گیا کہ الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخواست کیے جانے کے ساتھ ندیم ریاض پر 50 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جاتا ہے جو شکایت کنندہ خاتون کو بطور معاوضہ دیا جائے۔

محتسب نے کہا ہے کہ 7 دن میں فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کاپی وزارت خارجہ کو بھیجی جائے۔ وزارت کامرس کی افسر سائرہ امداد نے ندیم ریاض پر 4 برس قبل سنہ 2018 میں ہراسگی کے الزامات لگاتے ہوئے وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج کی تھی۔

شکایت کنندہ افسر نے کہا تھا کہ جب وہ اٹلی کے پاکستانی مشن میں تعینات تھیں تب ہیڈ آف مشن ندیم ریاض نے اُن کو دوسرے ملکوں میں ایسے شہروں کے دورے کے لیے کہا جو اُن کی ملازمت سے متعلقہ نہ تھے جبکہ ان دورے کے دوران مذکورہ افسر نے شکایت کنندہ کو اپنی رہائش ہیڈ آف مشن کی رہائش کے قریب رکھنے کے لیے مجبور کیا۔

شکایت میں یہ بھی لکھا گیا کہ ندیم ریاض نے خاتون افسر کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی کہانیاں سننے پر مجبور کیا جن کی زبان قابل اعتراض تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں