نوجوان اسپنر یاسر محمد امریکا کی ون ڈے ٹیم کا حصہ بن گئے

یاسر نے آئرلینڈ کیخلاف ٹوئنٹی 20 ڈیبیو میں عمدہ پرفارمنس دیکر امریکا کی تاریخی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا تھا


Sports Desk May 16, 2022
یاسر نے آئرلینڈ کیخلاف ٹوئنٹی 20 ڈیبیو میں عمدہ پرفارمنس دیکر امریکا کی تاریخی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

نوجوان اسپنر یاسر محمد کو ٹیکساس میں شیڈول ٹرائی سیریز اور ورلڈ کرکٹ لیگ 2 کے لیے امریکی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

یاسر نے گزشتہ برس آئرلینڈ کیخلاف ٹوئنٹی 20 ڈیبیو میں عمدہ پرفارمنس دیکر امریکا کی تاریخی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا تھا، انھیں اب 14 رکنی امریکی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے، جو ٹیکساس میں 28 مئی سے شروع ہونے والی سیریز میں شرکت کرے گا۔

زیویئر مارشل، ویٹسال ویگہیلا اور جیسی سنگھ کی چھٹی ہوئی، رسٹی تھیرون اور کیمرون اسٹیونسن بھی واپسی کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

امریکی ٹیم اسکاٹ لینڈ اور یواے ای کی شمولیت سے پہلے ٹرائی سیریز کھیلے گی اس کے بعد نیپال اور اومان سے لیگ 2 کے میچز شیڈول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں