- 4 افراد کا قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
حکومتی ذمہ داری ہے احتساب کو برقرار رکھے اور نیب کو ختم کرے، شاہد خاقان
کراچی: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کے معاملات عوام کے سامنے آچکے ہیں، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ احتساب کے عمل کو بھی برقرار رکھے اور نیب بھی ختم کرے۔
کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے 4 سال میں خرابیاں پیدا کی ہیں اور ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ معاملات پر قابو پانے کی کوشش کی جائے، لہٰذا آج ہمیں ملک کو اولین ترجیح دینی پڑے گی اور سیاسی مفادات کو پیچھے ڈالنا پڑے گا کیونکہ جو حالات ہیں ان میں سیاست ثانوی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ غلطیاں کسی اور کی ہیں، معیشت کی حالت کو ملاحظہ کرلیں، معاملات گہرے اور تشویشناک ہے۔ آج مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مہنگائی مہینے میں نہیں آتی بلکہ یہ 4 سال کا سفر ہے، ہم نے 97 میں بھی یہی حالات دیکھے مگر ہم نے مہنگائی کم کی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن، کوتاہیوں کی مثال کسی اور ملک میں نہیں ملے گی۔ قرض پر قرض لیتے رہے اور ملک چلاتے رہے۔ انشا اللہ ملکی معیشت کو استحکام دیں گے۔ عوام کے لیے خوش خبری ہے کہ عمران خان سے جان چھوٹ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، جو بھی فیصلے ہوں گے ان کی بڑی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی اور پیٹرولیم کی قیمتوں پر جو فیصلہ مارچ کو ہوا آج بڑی قیمت ملک کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ حکومت نے فروری میں جو وعدے آئی ایم ایف سے کیے وہ چند دنوں میں نفی کر گئے، اس سال 6 ہزار ارب کا خسارہ ہے۔
دوسری جانب احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف پی ایس او میں بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر پیش ہوئے۔
سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مزید کارروائی 9 جون تک ملتوی کر دی۔
سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی جانب سے نیب آرڈننس کے تحت درخواست دائر کی ہوئی ہے۔ سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کی جانب سے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کی ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔