- مدرسے کے معلم کا چھٹی کرنے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد
- سکھر میں معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج
- بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پرتنقید کا سامنا
- نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کیلیے آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو ہوگی
- پولیس نے 2 سالہ بچے کو مفرور ملزم قرار دیدیا، گرفتاری کیلیے چھاپے
- اسلحہ کی آن لائن فروخت، سی ٹی ڈی نے گروپ کا سراغ لگا لیا
- پرویز الٰہی کے مشیر عامر سعید کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب طلب
- سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان، اسکولز بند
- کل سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج
- 15، 15 منٹ کے کیسز 8، 8 سال سال چلتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- 2 دن میں بقیہ یو سیز کے الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
- مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، مریم نواز
- غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ
- موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق
- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت، 3 کو عمر قید
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
- پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
چین میں آئسولیشن کی خلاف ورزی کرنیوالے نے 5000 سے زائد افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا

چین اپنی کووڈ کے حوالے عدم برداشت کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے
بیجنگ: چین میں ایک شخص نے قرنطینہ سے فرار اختیار کر کے حکام کو 5000 افراد کو اپنے گھر یا حکومتی قرنطینہ میں بھیجنے پر مجبور کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں قرنطینہ کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو فوجداری تحقیقات کا سامنا ہے۔ مذکورہ شخص کی جانب سے یہ حرکت ایسے موقع پر کی گئی جب بیجنگ اور شینگھائی میں کووڈ کے تحت نافذ کی گئی پابندیوں میں نرمی آنا شروع ہوئی تھی۔
پیر کے روز حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو 23 مئی کو ایک ممکنہ طور پر کووڈ سے متاثرہ شاپنگ پلازہ میں جانے کے بعد گھرمیں قرنطینہ کرنے کا کہا گیا تھا۔
حکام نے الزام عائد کیا کہ یہ شخص کورونا مثبت آنے سے قبل قرنطینہ کے دورانیے میں کئی بار گھر سے باہر نکلا اور علاقے میں گھوما پھرا اور لوگوں کو وباء کے خطرے سے دوچار کیا۔
نتیجتاً حکام نے مذکورہ شخص کی عمارت میں رہنے والے 258 افراد کو حکومتی قرنطینہ مرکز میں جانے کا کہا اور 5000 سے زائد دیگر افراد، جو اس شخص کی کمیونیٹی میں رہتے تھے، کوگھر میں قرنطینہ کرنے کے لیے کہا۔
چین کی جانب سے تیزی سے پھیلنے والے کووڈ-19 کے اومیکرون ویریئنٹ کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے اپنی رعایا پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں۔
چین کی کووڈ کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی معیشت اور لوگوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں بھی رہی۔ لیکن چینی صدر شی جن پنگ نے مزید سختی سے پالیسی پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔
حکومت کی جانب سے سخت پابندیوں کے سبب چینی عوام میں سخت ناراضی سامنے آئی لیکن انفیکشنز کی کم ہوتی تعداد کے ساتھ پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے۔
بیجنگ میں مجرمانہ عمل کا ارتکاب کرنے والے اس شخص کو لوگ آن لائن کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔