- کراچی، باپ نشے آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
- حضرت علیؓ کا یوم ولادت آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
- ہفتہ رفتہ؛ ڈالر بے لگام رہا، اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان
- کوئٹہ میں دھماکے سے پانچ افراد زخمی
- اسحق ڈار کا ایف بی آر افسران کی غیرقانونی مراعات روکنے کا حکم
- امریکا نے چین کا جاسوس غبارہ مار گرایا
- ’’بھارتی ٹیم اگر ایشیاکپ نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا‘‘
- سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے
- کراچی؛ منشیات فروشوں اور موٹرسائیکل چوروں کیخلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل8؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
وزیراعلیٰ سندھ نے 50 ایمبولینسز کے ساتھ ریسکیو 1122 سروس کا آغاز کر دیا

ریسکیو 1122
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پچاس ایمبولینسز کے ساتھ جدید ترین ریسکیو 1122 سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ فائر بریگیڈ سروس ٹراما سینٹرز سے منسلک کرکے سندھ بھر میں ”ریسکیو، ریلیف اور بحالی پر مبنی مکمل پیکج” بنایا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے شہریوں کو ریلیف اور ہنگامی حالات میں بہترین خدمات فراہم کرنے اور فوری ریسکیو کرنے کےلیے ریسکیو 1122 سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 سروس کا آغاز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پچاس ایمبولینسز کے ساتھ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ سروس ٹراما سینٹرز سے منسلک کرکے سندھ بھر میں ”ریسکیو، ریلیف اور بحالی پر مبنی مکمل پیکج” بنایا جائے گا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے ایک نئی ایمبولنس سروس کا آغاز کیا ہے جو کہ سندھ میں جدید ترین ریسکیو 1122 سروس کے قیام کی جانب پہلا قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ موسمیاتی تبدیلیوں، قدرتی آفات اور دیگر حفاظتی خطرات کے حوالے سے پاکستان کے سب سے زیادہ اثرانداز صوبوں میں سے ایک ہے اور کچھ برس سے قدرتی آفات جیسے بار بار آنے والی ہیٹ ویوز، سیلاب، خشک سالی جیسے حادثات، آگ، دھماکوں، یا وبائی امراض جیسی دیگر آفات کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ بڑھتی آبادی بے مثال رجحانات اور بار بار آنے والی قدرتی آفات کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں صوبے کو پیش آنے والی آفات بالخصوص کوویڈ-19 کی وبا میں اس طرح کی سروس کی ضرورت نمایاں ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کا فرض ہے کہ وہ مختلف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عوامی تحفظ اور صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ پہلے مرحلے میں شہر میں 230 میں سے 50 ایمبولینسز شروع کی جا رہی ہیں اور بعد میں انکی خدمات کو صوبے کے دیگر ڈویژنوں اور اضلاع میں بڑھایا جائے گا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت اگلے مرحلے میں ریسکیو 1122 کی خدمات کے موثر استعمال کو مربوط اور یقینی بنانے کیلئے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب کا انعقاد کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا جس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، باری پتافی، شہلا رضا، وزیراعلیٰ کے مشیر مرتضیٰ وہاب، پروگرام کےمیزبان حاجی رسول بخش، ، معاونین خصوصی وقار مہدی، قاسم سراج سومرو، ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنہاسین، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ، آصف میمن اور دیگر نے شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔