دانستہ سچن ٹنڈولکر کو گیند مارنا چاہتا تھا شعیب اخترکا انکشاف

میں اس مقابلے میں کسی بھی قیمت پر حریف اسٹار بیٹر کو زخمی کرنا چاہتا تھا، سابق پاکستانی پیسر


Sports Desk June 06, 2022
میں اس مقابلے میں کسی بھی قیمت پر حریف اسٹار بیٹر کو زخمی کرنا چاہتا تھا، سابق پاکستانی پیسر۔ فوٹو : فائل

سابق پاکستانی پیسرشعیب اختر کی جانب انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا میں شائع انٹرویو میں شعیب اختر سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ 2001 کی سیریز میں دانستہ طور پر سچن ٹنڈولکر کو گیند مارنا چاہتے تھے، یہ وہی میچ تھا جس میں عرفان پٹھان نے پہلے اوور میں ہیٹ ٹرک بنائی تھی

شعیب اختر نے کہا کہ میں پہلی بار میڈیا میں یہ بات کررہا ہوں کہ میں ٹنڈولکر کو دانستہ گیند مارنا چاہتا تھا، میں اس مقابلے میں کسی بھی قیمت پر حریف اسٹار بیٹر کو زخمی کرنا چاہتا تھا، اگرچہ ہمارے کپتان انضمام مجھے بتاتے رہے کہ میں گیندیں فرنٹ آف دی وکٹ پر کرتا رہوں لیکن میں ٹنڈولکر کو ' ہٹ ' کرنا چاہتا تھا، لہذا میں نے ان کے ہیلمٹ پر گیند ماری، میرے خیال میں نے ہدف پالیا تھا لیکن جب میں نے اس کی ویڈیو دیکھی تو مجھے اندازہ ہوا کہ ٹنڈولکر اپنا سر بچانے میں کامیاب ہوچکے تھے۔

اسی طرح 2006 کے کراچی ٹیسٹ میں آصف نے شاندار اسپیل کیا تھا، میں نے اس سے قبل کسی اور کو اتنی اچھی بولنگ کرتے نہیں دیکھا جتنی بہتر پرفارمنس اس دن آصف نے پیش کی تھی، اس مقابلے کے پہلے سیشن میں بھارت غالب رہا تھا لیکن پاکستان کامران اکمل کی سنچری کی بدولت واپسی کرنے میں کامیاب رہا تھا، حیران کن طور پر شعیب ختر نے پہلی اننگز میں 60 گیندوں پر 45 رنز بنائے تھے، پاکستان نے یہ مقابلہ 341 رنز سے جیت لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں