سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 143000 روپے ہوگئی


Staff Reporter July 06, 2022
(فوٹو : فائل)

LONDON: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40ڈالر کی کمی سے 1763 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اضافے کے باعث کراچی،حیدرآباد،سکھر،ملتان،لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 143000 روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 122600روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1303.15 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں