بجٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کیلیے فنڈز مختص نہ کیے جانے کا انکشاف

نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور نیا پاکستان مارک اپ سبسڈی کی مد میں بھی صرف 50 ، 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔


Irshad Ansari June 11, 2022
سابق حکومت نے اس مد میں خطیر رقوم مختص کی تھیں (فوٹو فائل)

MOSCOW: وفاقی حکومت کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کے لیے فنڈز مختص نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے بھی صرف 50 کروڑ اور نیا پاکستان مارک اپ سبسڈی کی مد میں بھی صرف 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2021-22 میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے 30 ارب روپے جبکہ نیا پاکستان مارک اپ سبسڈی کی مد میں بھی 3 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان دونوں شعبوں کے لیے بہت کم رقم مختص کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں