- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی مایہ ناز کھلاڑی عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارکباد
- ایم کیو ایم کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
- میکسیکو کے ایک میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد سے زائد اضافے کی سفارش

سینیٹ
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی خزانہ نے بجٹ 2022-23 کی سفارشات میں فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز سے سیلزٹیکس کی مد میں 15 جنوری سے وصول کردہ 40 ارب روپے واپس کرنے اور گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان بالا (سینیٹ) میں منعقدہ اجلاس میں مالی سال 2022 اور 2023 کے بجٹ سے متعلق 244 سفارشات پیش کی گئیں، جن میں ترقیاتی بجٹ سے متعلق 217 سفارشات شامل تھیں، سینیٹ میں پیش کردہ ان سفارشات کو قومی اسمبلی بھیجا جائے گا۔
کمیٹی کی جانب سے فارماسیوٹیکل کے خام مال کی خریداری پر 17 سیلزٹیکس ختم کرنے اور فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز سے پندرہ جنوری سے وصول کردہ سیلزٹیکس کی مد میں چالیس ارب روپے واپس کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اجلاس میں پیش کردہ رپورٹ میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بیکری اشیاء پر ٹیکس کی شرخ 17 فیصد سے کم کرکے ساڑھے سات فیصد اور مضر صحت ہونے کے باعث جوسز، انرجی ڈرنک اور آئس ٹی میں چینی کی مقدار کم کرنے کی سفارش کی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر مینوفیکچررز کو بینکنگ چینلز کے ذریعے ادائیگیوں کےلیے پابند کیا جائے اور ائیر کرافٹ اور ان کے پارٹس کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی جائے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے گریڈ 17 سے 22 کے مقابلے میں گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد سے زائد اضافے کی سفارش بھی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔