عالمی سوئمنگ چیمپئین شپ میں شریک پاکستانی پیراک تاحال لاپتہ

قومی چیمپئین فیضان اکبر کو سوئمنگ کےسو میٹر بیک اسٹروک کے مقابلے میں شرکت کرنا تھی


Sports Reporter June 24, 2022
فوٹو:فائل

کراچی: عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ پہنچ کرغائب ہونے والے پاکستانی پیراک کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق بڈاپسٹ میں 17 جون سے شروع ہونے والی 19 ویں فینا ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جانے والی چار رکنی قومی ٹیم کے رکن 22سالہ فیضان اکبر لاپتہ ہیں، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والےچار مرتبہ کے قومی چیمپیئن18 جون کو اپنے ہوٹل کے کمرے میں پہنچنے کے بعد غائب ہوگئے تھے۔

سیلف فنانس کی بنیاد پر عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جانے والے فیضان اکبر کو سو میٹر بیک اسٹروک کے مقابلے میں شرکت کرنا تھی مگر وہ مقابلے سے قبل ہی غائب ہوگئے،ذرائع کے مطابق فیضان کسی دوسرے یورپی ملک چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی دستے میں شامل فیضان اکبر کا نام خارج کر دیا گیا ہے، قومی پیراک نے روانگی سے قبل انڈر ٹیکنگ دی تھی جس کے تحت واپس وطن نہ لوٹنے پر اہل خانہ کو 9ہزار ایک سو یوروادا کرنے ہونگے۔

پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے رابطے کے باوجوداس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں