الماتے میں جاری انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کے شجر عباس کا نیا ریکارڈ

شجر عباس نے 10.38 سکینڈز میں ریس مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا


Sports Reporter June 25, 2022
شجر عباس نے 10.38 سکینڈز میں ریس مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا فوٹو:فائل

MUMBAI: الماتے میں جاری انٹرنیشنل میٹ میں پاکستان کے شجر عباس نے نیا قومی ریکارڈ بناڈالا۔

شجر عباس نے سو میٹر ہیٹس میں 10.38 سکینڈز میں ریس مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا، اس سے پہلے اسلامک گیمز 2005 میں افضل بیگ نے سو میٹر کا فاصلہ 10.42 سکینڈز میں طے کرکے قومی ریکارڈ بنایا تھا۔

ساہیوال سے تعلق رکھنے والے شجر عباس نے اس عمدہ کارکردگی کے ساتھ فائنل مرحلے میں بھی جگہ بنالی ہے، شجرعباس نے اس سےپہلے ایران میں دو سومیٹر ریس میں بھی 20.91 سکینڈز کے ساتھ ریکارڈ بنایا تھا۔

دیگر کھلاڑیوں میں سےعبدالمعید نے چار سومیٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ شاہ نواز ڈسکس تھرو ، سہیل عامر پندرہ سو اور پانچ ہزارمیٹرمیں حصہ لیں گے، شہروز ہائی جمپ میں قسمت آزمائیں گے۔

بعد ازں الماتے انٹرنیشنل اتھلیٹکس چیمپین شپ کے پہلے روز پاکستان نے ایک گولڈ سمیت تین میڈلز جیت لیے۔پندرہ سو میٹر ریس میں سہیل عامر نے سلور میڈل حاصل کیا،انہوں نے مقررہ فاصلہ تین منٹ پچپن اعشاریہ اٹھانوے سکینڈز میں طے کرتے ہوئے دوسری پوزیشن پائی۔عبدالمعید نے چار سو میٹر ریس میں برانز میڈل پاکر ملک کا نام روش کیا۔

پاکستانی اتھلیٹس اتوار کو ہائی جمپ اور ڈسکس تھرو میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں