کھارادر دھماکے کے مزید دو سہولت کار پولیس اہل کار گرفتار

ملزم دلبر نے انکشاف کیا تھا کہ مزید دو پولیس اہلکار بھی سہولت کاری میں ملوث ہیں جس پر انہیں حراست میں لیا گیا


Staff Reporter June 25, 2022
فوٹو: انٹرنیٹ

LONDON: شہرقائد کے علاقے کھارادر میں بم دھماکے میں ملوث مزید سہولت کار 2 پولیس اہلکاروں کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کھارادر بم دھماکے میں پہلے ایک پولیس اہلکار دلبر گرفتار ہوا اور اب مزید دو اہلکاروں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، حراست میں لیے گئے اہلکاروں نے مبینہ طور پر ریکی کی تھی۔ ملزم دلبر نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا تھا کہ وہ محکمہ پولیس کے ڈیپارٹمنٹ آر آر ایف میں تعینات ہے، اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جائے وقوع کی ریکی کی تھی۔

حیرت انگیز طور پر پولیس اہلکار دلبر 2015 میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار بھی ہوا تھا، ضمانت پر آنے کے بعد پولیس میں بھرتی ہوگیا تھا، ملزم نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ دہشت گردوں کو اس نے پناہ اور کھانا پینا دیتا تھا اس کے عوض اسے بھاری رقم ملتی تھی، ریکی اور سہولت کاری میں اس کے مزید 2 ساتھی ہے وہ بھی محکمہ پولیس میں تعینات ہے۔

سی ٹی ڈی پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مزید 2 پولیس اہلکاروں قیوم اور ستار کو حراست میں لے لیا، انسپکٹر مظہر مشہوانی کے مطابق حراست میں لے گئے پولیس اہلکاروں نے انکشاف کیا کہ وہ گرفتار ملزم دلبر کے ساتھی ہیں اور اس کے ساتھ مل کر سہولت کاری اور ریکی کرتے تھے، ملزم دلبر کی گرفتاری کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ 16 مئی 2022 کو کھارادر کے علاقے میں بم دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہوئے تھے، مقتولہ خاتون کا کمسن بیٹا دھماکے میں معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں