کامن ویلتھ گیمز کے لیے گیارہ پاکستانی کھلاڑی کے ڈوپ ٹیسٹ

کامن ویلتھ گیمز کو ڈوپ فری بنانے کے لیے ہر ملک دستے میں شامل اپنے اتھلیٹس کی ڈوہنگ ٹیسٹنگ کروار رہا یے


کامن ویلتھ گیمز

لاہور: کامن ویلتھ گیمز کے لیے اولمپئن ارشد ندیم، ریسلر انعام بٹ سمیت گیارہ اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ کرلیے گئے جب کہ چار اتھلیٹس کے ڈوپ سمپلز جمع کرنا باقی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی ڈوپنگ ایجنسی آف پاکستان کی ٹیم نے اتوار کو لاہور میں کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں مصروف اولمپئن ارشد ندیم سمیت چھ ریسلرز اور ایک ویٹ لفٹر حیدر علی کے ڈوپنگ سمپلز لیے، اس سے پہلے ہفتے کو اسلام آباد میں جاری کیمپس میں شریک دو باکسرز اور ایک اسکواش کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ڈوپنگ ٹیم گوجرانوالہ میں ٹریننگ کرنے والے دو ویٹ لیفٹرز اور ایبٹ آباد میں جاری ہاکی ٹیم کے کیمپ میں سے بھی دو کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لے گی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ دس اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن پانچ ڈوپ ٹیسٹ کے اخراجات برداشت کرے گی۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈوپنگ سمپلز کو بیرون ملک ٹیسٹنگ کے لیے بھجوایا جائے گا، منتظمین کو قومی دستے کی 23 جولائی کو برمنگھم روانگی سے پہلے ٹیسٹنگ رپورٹس ملنے کا یقین ہے۔

پاکستان کا ایک سو چار رکنی دستہ ان گیمز میں حصہ لے رہا ہے۔ ڈوپ ٹیسٹ صرف ان کھلاڑیوں کے کیے جارہے ہیں جن سے میڈلز کی امید ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کو ڈوپ فری بنانے کے لیے ہر ملک دستے میں شامل اپنے اتھلیٹس کی ڈوہنگ ٹیسٹنگ کروار رہا یے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔