قومی ہاکی ٹیم کے مینجر عہدے سے مستعفیٰ

پی ایچ ایف کو بتادیا تھا کہ عہدہ مزید نہیں رکھنا چاہتا، خواجہ جنید


Sports Reporter June 29, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) پی ایچ ایف کو بتادیا تھا کہ عہدہ مزید نہیں رکھنا چاہتا، خواجہ جنید

LONDON: قومی ہاکی ٹیم کے مینجر خواجہ جنید نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے مینجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں جانے سے پہلے بھی صدر پی ایچ ایف کو بتادیا تھا کہ عہدہ مزید نہیں رکھنا چاہتا کیونکہ میرا زیادہ تجربہ فیلڈ کا ہے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کے مطابق خواجہ جنید بطور ٹیم مینجر مزید کام نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے دو سال بہترین کام کیا جبکہ ایشیاکپ میں ٹیم کی کارکرگی پر بنائی گئی کمیٹی کا تعلق سزا دینے سے نہیں۔

آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی کا سب سے بڑا مسلہ پیسوں کا ہے۔ آج ہماری ٹیم جو کھیلتی نظر آرہی ہے وہ ہماری مینجمنٹ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، کوچ نے ایشیاکپ کے حوالے سے پرفارمنس اور مس مینجمنٹ کی ذمہ داری لی ہے۔

دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم کے ڈچ ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کے ویزے کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، اس سلسلے میں پی ایچ ایف وزارت خارجہ سے بھی رابطے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں