فلم کی شوٹنگ کے دوران مہیش بھٹ سشمیتا سین پر کیوں چِلائے

اداکارہ نے بتایا کہ شوٹنگ جاری تھی اور مہیش بھٹ نے اچانک مجھ پر چِلّانا شروع کر دیا


July 02, 2022
سشمیتا سین نے 1994 میں مس ورلڈ کا تاج پہنا(فائل فوٹو)

WASHINGTON: بھارت کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے بتایا ہے کہ ان کی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران مہیش بھٹ ان پر خوب چلائے اور انہیں دھتکارا جس پر وہ رو پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1994 میں مس ورلڈ کا تاج پہننے والی سابق ماڈل و اداکارہ سشمیتا سین نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کس طرح ماڈلنگ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ مس یونیورس کا مقابلہ جیتنے کے بعد ، ُن کے ذہن میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے متعلق کبھی کوئی خیال تک نہیں بھٹکا تھا۔پھر ایک دن معروف ہدایتکار مہیش بھٹ نے اُنہیں اداکاری کی آفر کی اور اُنہیں اس شعبے میں بھی قسمت آزمانے کا کہا۔

Sushmita Sen's Miss Universe victory clocks 26 years, 'proud' boyfriend  Rohman Shawl shares throwback photos | Celebrities News - India TV

جس پر سشمیتا نے انہیں منع کر دیا اور کہا کہ وہ اداکاری نہیں جانتی وہ ایک اچھی اداکارہ ثابت نہیں ہوں گی، کیسے وہ کسی پروجیکٹ کے لیے ہاں کر سکتی ہیں'۔ تاہم اس پر مہیش بھٹ نے کہا کہ 'میں نے کب کہا کہ تم ایک اچھی اداکارہ ہو مگر مجھے خود پر یقین ہے کہ میں ایک اچھا ہدایتکار ہوں'۔

Movies N Memories en Twitter: "Mahesh Bhatt and Soni Razdan with Sushmita  Sen at the premier of Dastak (1996) #MaheshBhatt #SoniRazdan #SushmitaSen  @MaheshNBhatt @Soni_Razdan @thesushmitasen https://t.co/tNMFGNN7yo" /  Twitter

سشمیتا سین نے اپنی پہلی فلم 'دستک' کی شوٹنگ پر پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کے بارےمیں بتایا کہ ' فلم کی، مہیش بھٹ نے 40 میڈیا کے افراد اور 20 پروڈکشن اسسٹنٹس کے سامنے سرعام مجھ پر چلاتے ہوئے کہا کہ کیا تم اپنی جان بچانے کے لیے اداکاری نہیں کر سکتی ہو '۔

سشمیتا سین نے مزید بتایا کہ ' یہ سن کر مجھے غصہ آ گیا اور میں روتے ہوئے سیٹ سے باہر جانے لگی، اس دوران مہیش بھٹ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے روکنے کی کوشش کی، مجھے اور غصہ آ گیا، میں نے مہیش بھٹ کا ہاتھ جھٹکا اور کہا کہ آپ میرے ساتھ اس طرح بات نہیں کر سکتے'.

 

Salman Khan Sushmita sen | Romantic photos couples, Bollywood actors,  Salman khan

سشمیتا سین نے کہا کہ 'میں غصے میں آ کر سیٹ سے باہر کی جانب چلتی جا رہی تھی اور مہیش بار بار میرا ہاتھ پکڑ کر کہہ رہے تھے، یہی غصہ چاہیئے، جاؤ اور یہی غصہ کیمرے کے سامنے دکھاؤ' اور یوں میں نے غصے میں بہترین شاٹ دیا۔

یاد رہے کہ سشمیتا سین نے بیوی نمبر 1، ڈو ناٹ ڈسٹرب، میں ہوں نا، میں نے پیار کیوں کیا، تم کو نا بھول پائیں گے اور نو پرابلم جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور دنیا بھر میں بڑی تعداد میں ان کے مداح موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں