- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
فلم کی شوٹنگ کے دوران مہیش بھٹ سشمیتا سین پر کیوں چِلائے؟
ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے بتایا ہے کہ ان کی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران مہیش بھٹ ان پر خوب چلائے اور انہیں دھتکارا جس پر وہ رو پڑیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1994 میں مس ورلڈ کا تاج پہننے والی سابق ماڈل و اداکارہ سشمیتا سین نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کس طرح ماڈلنگ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ مس یونیورس کا مقابلہ جیتنے کے بعد ، ُن کے ذہن میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے متعلق کبھی کوئی خیال تک نہیں بھٹکا تھا۔پھر ایک دن معروف ہدایتکار مہیش بھٹ نے اُنہیں اداکاری کی آفر کی اور اُنہیں اس شعبے میں بھی قسمت آزمانے کا کہا۔
جس پر سشمیتا نے انہیں منع کر دیا اور کہا کہ وہ اداکاری نہیں جانتی وہ ایک اچھی اداکارہ ثابت نہیں ہوں گی، کیسے وہ کسی پروجیکٹ کے لیے ہاں کر سکتی ہیں‘۔ تاہم اس پر مہیش بھٹ نے کہا کہ ’میں نے کب کہا کہ تم ایک اچھی اداکارہ ہو مگر مجھے خود پر یقین ہے کہ میں ایک اچھا ہدایتکار ہوں‘۔
سشمیتا سین نے اپنی پہلی فلم ‘دستک‘ کی شوٹنگ پر پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کے بارےمیں بتایا کہ ’ فلم کی، مہیش بھٹ نے 40 میڈیا کے افراد اور 20 پروڈکشن اسسٹنٹس کے سامنے سرعام مجھ پر چلاتے ہوئے کہا کہ کیا تم اپنی جان بچانے کے لیے اداکاری نہیں کر سکتی ہو ‘۔
سشمیتا سین نے مزید بتایا کہ ’ یہ سن کر مجھے غصہ آ گیا اور میں روتے ہوئے سیٹ سے باہر جانے لگی، اس دوران مہیش بھٹ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے روکنے کی کوشش کی، مجھے اور غصہ آ گیا، میں نے مہیش بھٹ کا ہاتھ جھٹکا اور کہا کہ آپ میرے ساتھ اس طرح بات نہیں کر سکتے‘.
سشمیتا سین نے کہا کہ ’میں غصے میں آ کر سیٹ سے باہر کی جانب چلتی جا رہی تھی اور مہیش بار بار میرا ہاتھ پکڑ کر کہہ رہے تھے، یہی غصہ چاہیئے، جاؤ اور یہی غصہ کیمرے کے سامنے دکھاؤ‘ اور یوں میں نے غصے میں بہترین شاٹ دیا۔
یاد رہے کہ سشمیتا سین نے بیوی نمبر 1، ڈو ناٹ ڈسٹرب، میں ہوں نا، میں نے پیار کیوں کیا، تم کو نا بھول پائیں گے اور نو پرابلم جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور دنیا بھر میں بڑی تعداد میں ان کے مداح موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔