- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
جب آڈیو لیک آئی تو عمران خان کو بتانا یاد آگیا، وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اسی لئے وہ ایسی گفتگو کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان ذہنی حالت پر تشویشناک ہو چکی ہے، وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اسی لئے وہ ایسی گفتگو کر رہے ہیں،
یہ بھی پڑھیں: قوم کا نقصان نہ ہو اس لیے خاموش ہوں دیوار سے لگایا تو سب بتادوں گا، عمران خان
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ڈھونگ رچا کر اور دھوکہ دے کر پاگل بنا ہوا ہے، یہ وہی شخص ہے جو کہتا تھا کہ مجھے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا ٹی وی سے پتہ چلتا ہے، یہ کہتا تھا کہ میں حکومت میں آلو، پیاز، ٹماٹر کے نرخ مانیٹر کرنے نہیں آیا، کل یہ کہہ رہے تھے کہ میں بتا دوں گا کہ کس طرح حکومت آئی ہے، جب بھی ان کے خلاف کوئی ثبوت، خبر، کرپشن کا سکینڈل آتا ہے تو انہیں بتانا یاد آ جاتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان آر ٹی ایس کو بٹھا کر اور عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے وزیراعظم بنا، چار سال اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، عمران خان نے ہر نکتہ پر افراتفری پھیلانے کی کوشش کی، آتے ہی سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کرنا شروع کیا، عمران خان عوام کو بتائیں کہ رانا ثناء اللہ پر دو کلو ہیروئن کا پلان کس طرح بنایا تھا؟۔
مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ عوام کو بتائیں کہ شہباز شریف پر جھوٹے مقدمات قائم کر کے انہیں جیلوں میں کس طرح ڈالا، پھر ڈیوڈ روز کو بلا کر وزیراعظم ہائوس کے کمرے میں بٹھا کر کس طرح سازش کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی؟، عوام کو بتائیں کہ شہباز شریف کے خلاف انہوں نے نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کیا اور عدالتوں میں ثبوت پیش نہیں کر سکے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کو بتائیں کہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں کس طرح ایسٹ ریکوری یونٹ ایسٹ میکنگ یونٹ بنا، کس طرح نیب کو استعمال کر کے کاروباری افراد کو تنگ کیا، ایف آئی اے کو استعمال کر کے کس طرح چار سال سیاسی انتقام لیا جاتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بتائیں کہ عدم اعتماد کے ڈر سے کس طرح پٹرول پر سبسڈی دے کر معاشی سرنگیں بچھائیں، عمران خان نے حمزہ شہباز کو 22 مہینے جیل میں رکھا اور ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے، آج کہتے ہیں کہ پوری کابینہ ضمانت پر ہے، وہ اس لئے ہے کہ آپ نے جھوٹے مقدمے بنائے، ان کا مقصد یہی تھا کہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالو،
مریم اورنگزیب نے پوچھا کہ عمران خان فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کی ہیروں، زمینوں، تقرریوں کے بارے میں ٹرانزیکشن کا بتائیں، جب آڈیو لیک آئی تو عمران خان کو بتانا یاد آ گیا، جب بھی ان کے کرپشن کے ثبوت آتے ہیں تو انہیں بتانا یاد آ جاتا ہے، بشریٰ بی بی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت دیتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف جب کرپشن کے ثبوت سامنے آئیں توں وہ لوگوں پر غداری کے مقدمے بناتے ہیں، زمینی حقائق یہ ہیں کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کی ہدایت پر 28 مارچ کو سائفر نکالا، اسے غدداری سے منسلک کرنے کیلئے بیانیہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی، عمران خان کو بتانا تھا تو ان کے پاس چار سال تھے، اب جب ان کے خلاف ثبوت آئے ہیں تو وہ عوام کو کیا بتائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔