اردو کے عظیم شاعر اور ادیب احمد ندیم قاسمی کو بچھڑے 16 برس بیت گئے

میاں اصغر سلیمی  اتوار 10 جولائی 2022
احمد ندیم قاسمی کو حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ فوٹو: فائل

احمد ندیم قاسمی کو حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: اردو ادب کے عظیم شاعر اورادیب احمد ندیم قاسمی کو ہم سے بچھڑے 16 برس بیت گئے۔

اردو ادب کے عظیم شاعر اورادیب احمد ندیم قاسمی کئی دہائیوں تک ادبی محفلوں کی جان بنے رہے۔ نئی نسل کو متعارف کرانے اور ان کے جوہرقابل کو نکھارنے اور سنوارنے میں بھی اہم کردار اداکیا۔

مرحوم نے پچاس سے زائد کتابیں تصنیف کیں ۔احمد ندیم قاسمی نے اپنی شاعری، کالم نگاری، افسانہ نویسی اور ڈراما نگاری کی بنیاد پر ادبی دنیا میں برسوں ہلچل مچائے رکھی، ادبی دنیا میں ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔

احمد ندیم قاسمی 20 نومبر 1916ء کو پنجاب کی وادی سون سکیسر کے گائوں انگہ ضلع خوشاب میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام احمد شاہ اور تخلص ندیم تھا۔ ان کے سترہ افسانوی، چھ شعری مجموعے اور نظم و غزل کی پچاس سے زائد کتابیں شائع ہوئیں۔

احمد ندیم قاسمی کو حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا، وہ 10 جولائی 2006ء کو 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔