کامن ویلتھ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان علی شان اور ابوبکر ڈراپ

کامن ویلتھ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں 28 جولائی تا 8 اگست جاری رہیں گے.


Sports Reporter July 13, 2022
کامن ویلتھ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں 28 جولائی تا 8 اگست جاری رہیں گے.

کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ایشیا کپ میں شریک علی شان اور ابوبکر ٹیم کا حصہ نہیں ہے۔

قومی ہاکی ٹیم آفیشلز میں ٹیم مینیجر اجمل خان لودھی ، ہیڈ کوچ فرائیڈ ایکمین، اسسٹنٹ کوچ اولمپیئن سید سمیر حسین، ویڈیو انالسٹ ندیم خان لودھی، فزیو تھراپسٹ عدیل اختر شامل ہیں۔

کھلاڑیوں میں گول کیپرز اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق خان، ڈیفینڈر مبشر علی، عماد شکیل بٹ، ایم حماد الدین انجم، محمد عبداللہ، رضوان علی، مڈ فیلڈرز محمد عمر بھٹہ، معین شکیل، عبدالمنان، جنید منظور، غضنفر علی، اٹیکرز اعجاز احمد، رانا عبدالوحید، رومان، افراز، عبدالحنان شاہد اور احمد ندیم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرو ہاکی لیگ؛ قومی ٹیم کی باگ ڈور علی شان کو سونپ دی گئی

18 کھلاڑیوں اور تین آفیشلز کے سفری اخراجات پاکستان سپورٹس بورڈ برداشت کررہاہے، تین آفیشلز پی او اے کی معاونت سے قومی دستے کا حصہ ہوں گے۔ قومی ٹیم ان دنوں لاہور میں ہیڈکوچ ایکمین کی نگرانی میں ٹریننگ کررہی ہے۔ کامن ویلتھ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں 28 جولائی تا 8 اگست جاری رہیں گے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں