تمیم اقبال ون ڈے میں بنگلا دیش کیلئے 8 رنز بنانے والے پہلے بیٹر

مجموعی طور پر تمیم اس مقام تک پہنچنے والے نویں اوپنر بنے


Sports Desk August 06, 2022
مجموعی طور پر تمیم اس مقام تک پہنچنے والے نویں اوپنر بنے۔ فوٹو: فائل

SHANGHAI: تمیم اقبال ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بنگلادیشی بیٹر بن گئے۔

اوپنر تمیم اقبال ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بنگلادیشی بیٹر بن گئے، انھوں نے یہ کارنامہ گزشتہ روز زمبابوے سے پہلے میچ میں انجام دیا، مجموعی طور پر تمیم اس مقام تک پہنچنے والے نویں اوپنر بنے۔

انھوں نے اس مقابلے میں 62 رنز بنائے، اس دوران اننگز کا 57 واں رنز بناکر 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبورکیا، یہ ان کی 54 ویں ون ڈے ففٹی بھی شمار ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں