لاہور میں 13 سالہ بچہ مبینہ طور پر اغوا

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 6 اگست 2022
خبیب کو پانچ لاکھ روپے تاوان کے لیے مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے اغوا کیا

خبیب کو پانچ لاکھ روپے تاوان کے لیے مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے اغوا کیا

 لاہور: بادامی باغ کے علاقے میں 13 سالہ خبیب کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، خبیب کے والد کے مطابق میرے بیٹے کو تاوان کیلئے اغوا کیا گیا ہے۔

ورثاء کے مطابق خبیب کو پانچ لاکھ روپے تاوان کے لیے مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے اغوا کیا ہے ۔ تھانہ بادامی باغ کے رہائشی شہری نے 13سالہ بیٹے کے اغوا کی درخواست اندراج مقدمہ کے لیے جمع کروادی۔

درخواست کے مطابق خبیب گھر سے باہر گیا ، چند گھنٹہ لیٹ ہونے پر متعلقہ فون نمبر پر رابطہ کرنے پر خاتون نے پانچ لاکھ تاوان کا مطالبہ کر دیا ۔

تھانہ بادامی باغ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروائی ۔ ہمارے بیٹے کو پیسوں کے لیے اغواء کیا گیا ہے ۔ پولیس جلد بچے کا سراغ لگا کر دے۔

خبیب کے والد کے مطابق محنت مزدوری کرتا ہوں ، بیٹا بھی ساتھ محنت مزدوری کرتا ہے کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ۔ ہمیں ڈر ہے کہ بیٹے کو کہیں قتل نہ کر دیا جائے جلد بازیاب کروایا جائے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او صبح خود کیس سننے کے بعد اندراج مقدمہ کا فیصلہ کریں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔